بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ساڑھے تین لاکھ بجلی کا بل ذمہ میں واجب الادا ہونے کی صورت میں زکوٰۃ لینا


سوال

میرا اپناگھرذاتی ملکیت کا ہے اور میرابجلی کا بل 350000   (تین لاکھ پچاس ہزار) آیاہے،  لیکن یہ تقریبًا  9 سال کا بل ہے ، اب میرے پاس 100000ہے تو کیا میں زکات کی رقم لےسکتاہوں؟ کیا میں زکات کا مستحق ہوگیاہوں؟  کیوں کہ اب میں 350000 کامقروض ہوں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں  اگر کسی کے ذمے تین   لاکھ   پچاس ہزار روپے  واجب ادا  ہوں،  اور اس کے پاس ایک لاکھ روپے ہوں، تو چوں کہ ایک لاکھ روپے نکالنے کے بعد بھی وہ مقروض ہی رہے گا؛ لہٰذا وہ شخص زکات کا مستحق ہے، اس کے لیے ضرورت کے بقدر زکات لینے کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

نوٹ: یہ فتویٰ مسئولہ صورت کا شرعی جواب ہے، یہ کسی شخص کی تصدیق نہیں ہے؛ لہٰذا اسے تصدیق نامے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے!


فتوی نمبر : 144206201315

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں