بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سریش نام رکھنا


سوال

کیا سریش نام رکھنا جائز ہے؟

جواب

"سریش "سین کے زبر کے ساتھ اس کا معنی ہے اونٹ گائے بھینس وغیرہ کی ہڈیوں ، کچی کھال یا مچھلی کے پٹھوں سے بنا ہوا مسالا جو لکڑی وغیرہ کو چپکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے(اردو لغت جلد ۱۱ ص:۷۷۶ ط:اردو لغت بورڈ (ترقی اردو بورڈ) کراچی)

معنی کے اعتبار سے یہ نام اتنا اچھا نہیں ہے اس لیے عبد اللہ ، عبدالرحمن یا اللہ تعالی کے صفاتی ناموں کے شروع میں لفظ "عبد" کا اضافہ کرکے نام رکھے یا انبیاء کرام علیہم السلام ،یا  صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے نیز جامعہ کے  ویب سائٹ پر ناموں کی فہرست حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے وہاں سے دیکھ کر بھی نام رکھ سکتے ہیں۔

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144407102397

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں