بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سردیوں میں ٹھندے پانی سے غسل دشوار ہو تو کیا کریں؟


سوال

 میں ایک ٹانگ سے معذور ہوں،  ٹانگ سے چل تو سکتا ہوں،  لیکن لنگڑاتا ہوا، جب سردی آجاتی ہے تو صبح کو یعنی صبح کے نماز سے پہلے میں غسل نہیں کرسکتا،  سردی کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے یا پانی ٹھنڈا ہوتا ہے ،تو میں اس حالت میں کیا کروں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں پانی گرم کرنے کا انتظام کریں، اور سردیوں میں ایسی صورت میں گرم پانی سے غسل کریں، یا غسل کے بعد ٹانگ کے لیے گرمائش و حرارت کا انتظام کریں۔

الدر مع الرد، کتاب الطهارة، باب التیمم، (1/234) ط: سعید:

’’ ... (أو برد) یهلك الجنب أو یمرضه ولو في المصر، إذا لم تکن له أجرة حمام ولا مایدفئه.

(قوله: ولا مایدفئه) أي من ثوب یلبسه أو مکان یأویه. قال في البحر: فصار الأصل  أنه متی قدر علی الاغتسال بوجه من الوجوه لایباح له التیمم إجماعاً‘‘. فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109201930

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں