ہمارے علاقے سرد ہیں، یہاں پیشاب کرنے سے بخارات اٹھتے ہیں، جو کہ بسا اوقات کپڑوں پر لگ جاتے ہیں، تو کیا حکم ہے طہارت کا؟
صورتِ مسئولہ میں پیشاب سے اٹھنے والے بخارات سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے۔
غنیۃ المتملّی فی شرح منیۃ المصلّی (المشتہر بشرح الکبیر) میں ہے:
"ومایصیب الثوب من بخارات النجاسة قیل ینجسه وقیل لا، وهو الصحیح انتهي، وهذا بناء علی طهارۃ بخارالنجاسة کما ہو الإستحسان".
(الطهارۃ الکبریٰ، فصل فی الآسار، ص:192، ط:مکتبہ رشیدیہ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144307101745
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن