میں نے اپنی شادی کے لیے ساڑھے سات تولہ سونا بنایا ہے اور اس کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے تو اب اس ساڑھے سات تولہ سونے پر کتنی زکوٰۃ بنے گی؟
مذکورہ صورت میں اگر آپ کے پاس یہی ساڑے سات تولہ سونا ہے تو اس کا ڈھائی فیصد (2.18گرام سونا) بطورِ زکاۃ آپ پر واجب ہے، زکاۃ کی ادائیگی میں اختیار ہے کہ اتنے وزن کا سونا ادا کردیں یا اس کی موجودہ مالیت معلوم کرکے اتنی رقم یا اتنی قیمت کی کوئی چیز ادا کردیں۔ اور اگر اس کے علاوہ مزید ضرورت سے زائد سونا چاندی، مال یا مالِ تجارت وغیرہ بھی ہو تو کل مال کا ڈھائی فیصد واجب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109201884
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن