بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سارہ نام


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام "سارہ"  رکھنا چاہتا ہوں، اس نام کا معنیٰ کیا ہے؟ اورعربی  و اردو  میں اس کو کیسے لکھا جائے گا؟  اور یہ بھی بتا دیں کہ انگریزی میں sara ہے یا sarah ہے؟

جواب

"سارہ" حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اہلیہ، جو کہ حضرت اسحاق علیہ السلام کی والدہ تھیں، کا نام تھا، ان کی نسبت سے یہ نام رکھنا درست ہے اور یہی نسبت نام رکھنے کے لیے کافی ہے، معنیٰ دیکھنے کی ضرورت نہیں۔

اردو اور عربی میں  اسے "سارہ"  لکھا جائے گا اور  انگریزی میں اس کو "Sarah"  لکھا جائے گا۔

فتح الباري لابن حجر (12/ 379):

"وأخرج الطبري من طريق السدي قال: انطلق إبراهيم من بلاد قومه قبل الشام فلقي سارة وهي بنت ملك حران فآمنت به فتزوجها فلما قدم مصر وهبها الجبار هاجر و وهبتها له سارة و كانت سارة منعت الولد و كان إبراهيم قد دعا الله أن يهب له ولدًا من الصالحين فأخرت الدعوة حتى كبر فلما علمت سارة أن إبراهيم وقع على هاجر حزنت على ما فاتها من الولد ثم ذكر قصة مجيء الملائكة بسبب إهلاك قوم لوط وتبشيرهم إبراهيم بإسحاق فلذلك قال إبراهيم: {الحمد لله الذي وهب لي على الكبر إسماعيل وإسحاق}."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200940

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں