بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سر کے بالوں کو مائل بہ سیاہی رنگ سے رنگنا جائز ہے


سوال

میری عمر 35 سال ہے اور میرے سر کے اکثر بال سفید ہو گئے ہیں،  کیا میں کالے خضاب کے علاوہ کوئی اور رنگ مثلا ڈارک براؤن جو دیکھنے میں کالا محسوس ہوتا ہے لگا سکتا ہوں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سر کے بالوں کو ایسے رنگ سے رنگنا جو مائل بہ سیاہی ہو لیکن سیاہ نہ ہو ، جائز ہے۔

"عن جابر قال: أتي النبي ﷺ بأبي قحافة یوم فتح مکة ورأسه ولحیته کالثغامة بیاضاً، فقال النبي ﷺ: غیروا هذا بشيء، و اجتنبوا السواد". (الصحيح لمسلم، کتاب اللباس والزینة، باب استحباب خضاب الشیب بصفرة أو حمرة وتحریمه بالسواد، النسخة الهندیة،"

(۲/ ۱۹۹) ط: بیت الأفکار رقم: ۲۱۰۲)

ترجمہ:" حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ  فتحِ مکہ کے دن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے والد "ابوقحافہ"  رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں لائے گئے، ان کے سر اور داڑھی کا بال بالکل سفید ہوچکے تھے، نبی ﷺ نے فرمایا: اس (سفید رنگ) کو کسی خضاب سے بدل (کر رنگ) دو، لیکن کالے رنگ سے اجتناب کیجیو!۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101597

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں