بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

  1441ھ - 2020ء میں صدقہ فطر اور فدیہ  کی مقدار


سوال

سال 2020 میں روزے کا فدیہ کتنے روپے مقرر ہے ؟

جواب

روزہ کا فدیہ اور فطرانہ کی مقدار برابر ہی ہوتی ہے، یعنی گندم  کے اعتبار سے  پونے دو کلو گندم یا  پونے دو کلو گندم  کی مارکیٹ کی قیمت ہے۔ اور جو، کھجور اور کشمش کے اعتبار سے  یہی  اشیاء ساڑھے تین کلو یا ان کے ساڑھے تین کلو  کی  بازار میں جو قیمت ہے،  وہ صدقہ فطر کی مقدار ہے۔

کراچی اور اس کے مضافات کے لیے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء کے مطابق امسال  1441ھ - 2020ء  صدقہ فطر  کی مقدار طے درج ذیل ہے:

گندم:100
جو:250
کھجور:1100
کشمش:1700

واضح رہے کہ روزے کا فدیہ اس صورت میں دیا جاتاہے جب کوئی شخص بہت زیادہ بوڑھا اور ضعیف ہونے کی وجہ سے بالکل روزہ نہ رکھ سکتا ہو یا ایسی بیماری میں مبتلا ہو کہ روزے کی بالکل استطاعت نہ ہو اور ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ اس کی صحت کی امید نہ ہو۔ ایسے افراد کو ایک روزے کی جگہ ایک فدیہ (مذکورہ مقدار) دینے کی اجازت ہے۔ اگر کوئی مریض ایسا ہو کہ وہ گرمی کے طویل دن میں تو روزہ نہ رکھ سکتا ہو، لیکن سردی کے مختصر دنوں میں روزہ رکھ سکتاہو، یا امید ہو کہ سال، چھ ماہ میں روزے رکھنے کے قابل ہوجائے گا، اس کے لیے فدیہ دینے کی اجازت نہیں ہے، فی الوقت وہ مرض کی وجہ سے روزے چھوڑ دے، صحت مند ہونے کے بعد یا سردی کے ایام میں ان کی قضا کرلے۔

اگر کوئی مریض فدیہ دینے کے بعد روزے رکھنے پر قادر ہوجائے تو اس کے ذمے ان روزوں کی قضا لازم ہوگی، اور فدیے میں دی گئی رقم صدقہ بن جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200267

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں