بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ کے گوشت سے کھانا بناکر خود بھی کھانا


سوال

اگر کوئی شخص صدقہ کرنا چاہے تو کیا اس صدقے کا گوشت سے کھانا بنا کر خود بھی کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ جائز کیا ہے اور اولٰی کیا ہے؟ جواب مرحمت فرمائیں

جواب

صورت مسئولہ میں صدقہ کے گوشت سے مراد اگرصدقہ غیرواجبہ ہے تواس سے کھانابناکرخودبھی کھاسکتاہے ،لیکن جتنی مقداروہ کھائےگااتنی مقدارصدقہ نہیں ہوگا۔لہذاصدقہ میں بہتراوراولی ٰ یہ ہے کہ جس چیز میں صدقہ کی نیت کرے اس میں سےخود نہ کھائے۔اگر صدقہ واجبہ ہے تو اس میں سے کسی صورت کھاناجائز نہیں۔

الترغیب والترہیب میں ہے :

"وروي عن عائشة رضي الله عنها أنهم ذبحوا شاة فقال النبي صلى الله عليه وسلم ما بقي منها قالت ما بقي منها إلا كتفهاقال بقي كلها غير كتفها.رواه الترمذي وقال حديث حسن صحيح ومعناه أنهم تصدقوا بها إلا كتفها."

(الترغیب والترھیب للمنذری،الترغيب في الصدقة والحث عليها،2/ 5 ط: دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100895

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں