بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانے سے پہلے ہینڈ سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرنا


سوال

کیا کھانے سے پہلے ہینڈ سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے ہاتھ دھونے کی سنت ادا ہو جائے گی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  کھانے  سے  پہلے  ہینڈ سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے ہاتھ دھونے کی سنت   ادا نہیں ہوگی؛ اس لیے کہ سنت (مستحب) یہ ہے کہ کھانے سے پہلے  اور  کھانے  کے بعد  ہاتھ کو  پانی سے دھویا جائے اور سینیٹائزر  سے ہاتھ کو صاف کرلینا دھونا نہیں کہلاتا۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"و السنة غسل الأیدي قبل الطعام و بعد ... الخ

و لایمسح یدہ قبل الطعام بالمندیل؛ لیکون أثر الغسل باقیًا وقت الأکل و یمسحه بعده؛ لیزول أثر الطعام بالکلیة."

(الفتاوى الهندية، ص ۳۳۷‘ ج ۵)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"و سنة الأکل...غسل الیدین قبله و بعده."

(الدر المختار مع الشامی:۹/۴۹۰)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200219

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں