بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سموسہ، برگر کو دانتوں سے کاٹ کر کھانا


سوال

برگر، سموسہ اور دیگر ایسی اشیاء جنہیں لوگ عام طور پر دانتوں سے کاٹ کر کھاتے ہیں، انہیں اس طرح سے کھانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ نبی کریم ﷺ  سے  گوشت کو دانتوں سے براہ راست  نوچ کر کھانے کی ترغیب دینا  ثابت ہے، لہذا برگر، سموسہ اور دیگر ایسی اشیاء جنہیں لوگ عام طور پر دانتوں سے کاٹ کر کھاتے ہیں، ان چیزوں کو دانتوں سے کاٹ کر کھا نا جائز ہے البتہ اگر ہاتھوں سے توڑ کر ان چیزوں میں سے کسی چیز  کو کھانا ممکن ہو تو  ہاتھوں سے توڑ کر کھانا بہتر ہے۔

سنن الترمذی میں ہے:

"حدثنا أحمد بن منيع، قال: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن عبد الكريم أبي أمية ، عن عبد الله بن الحارث قال: «زوجني أبي فدعا أناسا فيهم صفوان بن أمية، فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ‌انهسوا» ‌اللحم ‌نهسا، ‌فإنه ‌أهنأ ‌وأمرأ."

(‌‌أبواب الأطعمة،باب ما جاء أنه قال: انهسوا اللحم نهسا، 418/3، ط:دار الغرب الإسلامي - بيروت)

ترجمہ:"عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ میرے والد نے میری شادی کروائی، اور لوگوں کو مدعو کیا، ان میں صفوان بن امیہ رضی الله عنہ بھی تھے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” گوشت کو دانت سے نوچ کر کھاؤ اس لیے کہ وہ زیادہ جلد ہضم ہوتا ہے، اور لذیذ ہوتا ہے۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505101448

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں