بیٹی کا نام ثمن رکھنا کیسا ہے؟
صورت مسئولہ میں اگر ث کے زبر کے ساتھ ہے تو اس کا مطلب قیمت ،نرخ ،ریٹ ،اور اگر ث کے پیش کے ساتھ ہے تو اس کامطلب کے آٹھواں حصہ لہذا یہ لفظ نام کے لیے اتنا مناسب نہیں ، البتہ صحابیات رضوان اللہ عنھن اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے یا ناموں کے حوالے سے جامعہ کی ویب سائٹ پر وزٹ کریں ۔
(القاموس الوحید : 223،ادارہ اسلامیات )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501101465
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن