سمیط اور سمام نام رکھنا کیسا ہے؟
"سَمام" سین کے فتحہ کے ساتھ اس کا معنی تیز کے ہیں اور "سمیط" اس کا معنی ہوشیار کے ہیں، دونوں نام رکھنا درست ہے،مگر بہتر یہ ہے کہ انبیاء علیہم الصلاة و السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماءِ گرامی میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے یا عمدہ معانی والے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے۔
القاموس الوحید میں ہے:
"السمط: چھریرے بدن کا ہوشیار آدمی، شکاری، ایسا آدمی جو تجربہ کار اور اپنے معاملات میں گھاگ ہو۔"
(ص:651، ط:ادارہ اسلامیات)
وفیہ ایضا:
"السَّمَام: چھوٹا سا پرندہ (مثل سمانی ) (۲) ہر تیز اور لطیف و خفیف شے۔
(ص:654، ط:ادارہ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144503102099
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن