بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سماریہ اور سمیراء نام رکھنے کا حکم


سوال

سماریہ نام کا کیا مطلب ہے؟

جواب

 " سماریہ " لفظ کا معنی عربی و اردو لغات میں تلاش کے باوجود نہیں مل سکا،البتہ اس سے ملتا جلتا ایک نام " سُمَیراء " ہے جو ایک صحابیہ  کا نام ہے،ان کا پورا نام سمیراء بنت قیس رضی اللہ عنہا ہے،لہذا یہ نام رکھنا بہتر اور باعثِ خیر و برکت ہوگا۔

تاج العروس میں ہے:

"(و) السمر أيضا: (حديثه) ، أي حديث الليل خاصة، وفي حديث: (السمر بعد العشاء) ، هاكذا روي محركة من المسامرة، وهي الحديث بالليل، ورواه بعضهم بسكون الميم، وجعله مصدرا.

(وسميراء) ، يمد، ويقصر..(و) سميراء (بنت قيس: صحابية)."

(سمر،80،73/12 ،ط: دار الهداية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407100164

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں