بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا سمارہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

میری بیٹی پیدا ہوئی ہے اور میں اس کا نام سمارہ رکھنا چاہتا ہوں، اس نام کا درست مطلب کیا ہے؟ راہ نمائی فرمائیں ۔

جواب

سِمارہ (سین کے زیر کے ساتھ) اس کا معنیٰ ہے: رات کی قصہ گوئی، گفتگو،معنیٰ کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے، بہتر یہ  امہات المؤمنین  ازواج مطہرات، بنات طیبات اور دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پہ نام رکھا جائے۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"(السمارة) السمر بالليل (السمر) الحديث بالليل والحكايات التي يسمر بها ومجلس السمار وضوء القمر وكانوا يتحدثون فيه والدهر يقال لا أكلمه السمر والقمر أي أبدا

(السمر) ضرب من شجر الطلح واحدته سمرة (ج) أسمر."

(باب السین، 1، ص: 448، ط:  دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101902

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں