بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سامان کی چوری وآفات سے حفاظت کا ایک عمل


سوال

”اسلامی وظائف“ کا ایک رسالہ ہے ، اس میں لکھا ہے کہ:  اگر کوئی اپنے سامان کے اوپر انگلی سے "قطمیر" لکھے تو اس کا سامان چوری ہونے اور ناگہانی آفات سے محفوظ رہے گا“۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟

 

جواب

 یہ عمل  قرآن  وحدیث سے ثابت نہیں، اس لیے اس کو سنت سمجھ کر کرنا درست نہیں ہے، البتہ  اگر کسی کا تجربہ ہو کہ  یہ عمل کرنے سے سامان کی حفاظت ہوتی تو  مجربات کے طور پر  ایسا کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144301200130

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں