بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سامانِ تجارت کی زکاۃ میں قیمتِ فروخت کا اعتبار ہوگا


سوال

دکان میں زکاۃ کس حساب سے دیں؟ مطلب یہ کہ جس ریٹ پر سامان آیا ہے اس ریٹ پر سامان کی زکاۃ دیں گے یا جس ریٹ پر میں فروخت کرتا ہوں، اس ریٹ کا حساب ہو گا؟

جواب

سامانِ تجارت کی زکاۃ ادا کرتے وقت اس سامان کی قیمتِ فروخت کا اعتبار کیا جاتاہے، قیمتِ خرید کا نہیں؛ لہذا سال مکمل ہونے پر جب آپ سامانِ تجارت کی زکاۃ نکالیں گے تو  اس وقت، اس بازار میں اس سامان کی قیمتِ فروخت کا اعتبار کرکے زکاۃ ادا کریں گے، مثلاً ایک شخص نے تجارت کی نیت سے ایک چیز دس ہزار روپے میں خریدی ہے اور اس کی قیمتِ فروخت بارہ ہزار ہے تو بارہ ہزار کے اعتبار سے  زکاۃ نکالی جائے گی۔

المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة - (2 / 437):

"وإن أدى من القيمة أدى خمسة دراهم قيمتها يوم حولان الحول الذي هو يوم الوجوب عند أبي حنيفة، وعندهما يؤدي عشرة دراهم قيمتها يوم الأداء".

المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة - (2 / 438):

"فالحاصل: أن أبا حنيفة يعتبر القيمة يوم الوجوب في جنس هذه المسائل، وهما يعتبران القيمة يوم الأداء، وهذه المسألة في الحاصل بناءً على معرفة الواجب في عروض التجارة يوم حولان الحول، فعندهما الواجب يوم حولان الحول جزء من النصاب عيناً، لكن للمالك ولاية نقل الواجب إلى القيمة بالأداء، فتراعى قيمته يوم النقل والدليل (على) أن الواجب ما قلنا، قوله عليه السلام: «خذ من الإبل الإبل ومن البقر البقر» والدليل عليه أن في نصاب السوائم تعتبر القيمة يوم الأداء، حتى إن من وجب في إبله بنت مخاض قيمته خمسة دراهم ثم تغير السعر، فصارت تساوي درهمين ونصفاً فأراد أن يؤدي القيمة أدى درهمين ونصفاً بالإجماع، فقياس عروض التجارة على السوائم أن تعتبر القيمة يوم الأداء".

حاشية رد المحتار على الدر المختار - (2 / 299):

"وقدم الشارح عند قوله: وجاز دفع القيمة، أنها تعتبر يوم الوجوب، و قالا: يوم الأداء، كما في السوائم، و يقوم في البلد الذي المال فيه ... الخ" فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں