بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ثمن اور قیمت میں فرق


سوال

ثمن اور قیمت میں کیا فرق ہے؟

جواب

واضح رہے کہ "ثمن" وہ بدل کہلاتا ہے  کہ جو عاقدین  (بائع اور مشتری) اپنی رضامندی سے طے  کریں،  چاہے  وہ طے شدہ قیمت بازاری قیمت سے کم ہو یا زیادہ۔

اور "قیمت"سے مراد وہ ہوتی ہے کہ عرف اور بازار میں جس چیز کی جو قیمت متعین ہوتی ہے، مارکیٹ ریٹ کو "قیمت"  کہا جاتاہے۔

رد المحتار میں ہے:

"‌ والفرق بين الثمن والقيمة أن ‌الثمن ‌ما ‌تراضى ‌عليه المتعاقدان سواء زاد على القيمة أو نقص، والقيمة ما قوم به الشيء بمنزلة المعيار من غير زيادة ولا نقصان."

(شامي، كتاب البيوع، ‌‌باب خيار الشرط، مطلب في الفرق بين القيمة والثمن، ج: 4، ص: 575، ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411100927

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں