بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

سلسبیل نام کا معنی


سوال

کیا سلسبیل نام رکھنا درست ہے؟

جواب

سلسبیل جنت کی ایک نہر کا نام ہے، لڑکی کا یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ بچوں  اور بچیوں کے نام صحابہ اور صحابیات کے نام پر رکھے جائیں۔

قرآن مجید میں ہے:

"عَيْنًا فِيْهَا تُسَمَّىٰ ‌سَلسَبِيلًا "         

(الدھر:18)

ترجمہ :  ’’یعنی ایسے چشمے سے ان کو پلایا جائے گا جو وہاں ہوگا، جس کا نام  (وہاں) سلسبیل مشہور ہوگا۔‘‘ (بیان القرآن)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144412101493

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں