بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

درود شریف کے مخصوص الفاظ سے متعلق سوال


سوال

میں یہ درود شریف پڑھا کرتا ہوں لیکن مجھے اس کے اخری الفاظ کے معنی  کےبارے میں کہیں سے واضح جواب نہیں مل سکا کہ آیا میں درست پڑھتا ہوں یا میری مسجد کے امام صاحب درست پڑھتے ہیں۔ "اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰى سَیِّدِنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى اٰلِ سَیِّدِنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ ، وَ بَارِكْ وَ سَلِّمْ+ (وصلو علیه) یا ( وصل علیه)؟"

جواب

بصورتِ مسئولہ مذکورہ درود شریف  کے الفاظ دو طرح  پڑھے جاسکتے ہیں:

1-  "اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰى سَیِّدِنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى اٰلِ سَیِّدِنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ ، وَ بَارِكْ وَ سَلِّمْ عَلَیْه."

 2-"اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰى سَیِّدِنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى اٰلِ سَیِّدِنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ ، وَ بَارِكْ وَ سَلِّمْ وَ صَلِّ عَلَیْهِ."

اور اگر آخر میں  "صلوا  علیه"  ،   ہو تو  یہ مذکورہ درود شریف کا حصہ نہیں ہوگا، بلکہ یہ  مستقل جملہ ہوگا جس میں مخاطبین  کو  بھی درود پڑھنے  کی دعوت دینا ہے۔

باقی آپ کے امام صاحب کیا الفاظ پڑھتے ہیں، اس بارے میں ان ہی سے معلوم کرلیجیے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102708

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں