کیا صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنا مستند ہے یا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم؟
دونوں طرح درود پڑھنا جائز ہے، پہلے جملہ میں صرف آپ ﷺ پر درود اور سلام ہے اور دوسرے جملہ میں آپ ﷺ کے ساتھ تبعًا آپ ﷺ کی آل پر بھی درود وسلام ہے، اس لیے دوسرا جملہ زیادہ جامع اور بہتر ہے، رسول اللہ ﷺ نے درودِ ابراہیمی میں خود ہمیں آپ ﷺ اور آپ کی آل پر درود پڑھنا سکھایا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201148
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن