سلینا یا صلینہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
تلاش کے باوجود عربی ،اردو ، فارسی کی مستند لغات میں ہمیں " سلینا " اور"صلینہ دونوں کا معنی نہیں مل سکا، اگر یہ کسی اور زبان کا لفظ ہے، اور مستند حوالے سے اس زبان میں اس کے اچھے معنی ثابت ہوں تو نام رکھنے کی گنجائش ہوگی ،بصورت ِ دیگر جس نام کا معنی معلوم نہ ہو وہ نام نہ رکھا جائے خصوصاً جب کہ مذکورہ نام غیر مسلموں کے ہاں رکھنے کا رواج ہے،اس لیے مسلمانوں کو حکم ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا نیک لوگوں کے نام پر نام رکھیں،لہذا لڑکے کا نام انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھا جائے، یا اچھا بامعنی نام رکھا جائے،لڑکی کا نام رکھنا ہو تو صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا نام رکھا جائے،مزید راہ نمائی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود اسلامی نام کے حصہ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501101908
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن