بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سالی سے نکاح کا حکم


سوال

کیا بیوی کی بہن سے شادی کرنا منع ہے؟

جواب

واضح رہے کہ ایک عورت سے نکاح برقرار ہوتے ہوئے یا اسے طلاق دینے کی صورت میں اس کی عدت ختم ہونے سے پہلے اس کی بہن کے ساتھ نکاح کرنا حرام ہے۔ لہٰذا بیوی کی موجودگی میں اس کی بہن(سالی)سے نکاح کرناجائزنہیں ہے؛ کیوں کہ اس صورت میں دوبہنوں کوبیک وقت اپنے نکاح میں اکھٹاکرنالازم آتاہے جو کہ قرآنِ کریم کی روسے حرام ہے۔البتہ بیوی کے انتقال یاطلاق کی صورت میں اس کی عدت گزرنے کے بعد اس کی بہن(سالی)سے نکاح کرنادرست ہے۔[سورۃ النساء آیت:۲۳] فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200845

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں