بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سالی کو شہوت سے دیکھنے کا حکم


سوال

اپنی بیوی کو طلاق دینے کے علاوہ اور کن وجوہات کی بنا پر طلاق ہو سکتی ہے جیسے سالی کو شہوت سے دیکھنا وغیرہ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب تک شوہر بیوی کو طلاق نہ دے تو طلاق واقع نہیں ہوتی،نیز سالی کو شہوت سے دیکھنا گناہ ہے،   اس پر صدق دل سے توبہ واستغفار کرنا لازم ہے، اور چوں کہ سالی بہنوئی ایک دوسرے کے لیے غیر محرم ہیں، اس لیے پردے  کا اہتمام  بھی ضروری ہے،تاہم سالی کو شہوت سے دیکھنے سے بیوی حرام یا بیوی کو طلاق نہیں ہوتی، البتہ گناہ ضرورہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته ."

(كتاب النكاح، فصل في المحرمات، ج: ۳، صفحہ: ۳۴، ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503101049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں