بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

سالی کو شہوت کے ساتھ چھونے کا حکم


سوال

اگر مرد اپنی سالی کو شہوت سے چھولے یا شہوت سے ساتھ بیٹھے ۔ کیا نکاح ٹوٹ  جاتا ہے؟ اگر ٹوٹ گیا ہے تو بیوی سےحلالہ کیسے کریں؟

جواب

سالی  (یعنی: بیوی کی بہن) چوں کہ نا محرم ہوتی ہے؛  اس  لیے اس  سے پردہ کرنا لازم ہے، ان کے ساتھ بلا ضرورت بات چیت اور گپ شپ یا ہنسی مذاق کرنا، تنہائی میں ساتھ رہنا اور بے پردہ سامنے آنا، شہوت سے چھونا جائز نہیں ہے، یہ سارے گناہ کے کام ہیں۔تاہم مذکورہ نامناسب حرکات سے نکاح نہیں ٹوٹا، لہذا دوسری جگہ نکاح وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے۔

آئندہ تنہائی میں ملنے اور بلا ضرورت بات چیت  کرنے سے اجتناب کیا جائے، البتہ خوب صدق دل سے توبہ واستغفار کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144402101934

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں