بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سالی / خالہ زاد بہن نا محرم ہے


سوال

میں شادی شدہ ہوں اور میری دو بیٹیاں ہیں، ایک 13 سال کی اور دوسری 16 سال کی۔ میری بیوی  کی بہن(سالی) جو کہ میری خالہ زاد بہن بھی ہے، وہ شوہر کے ساتھ  مسائل کی وجہ سے اپنی والدہ (میری ساس، خالہ) کے گھر رہنے آگئی ہے۔ اس کے دو بیٹے ہیں جن کی عمر 11 سال اور 14 سال ہے۔میں بھی اپنی خالہ ہی کے گھر میں یعنی اپنی ساس کے گھر میں رہتا ہوں۔ مجھے بتائیں کہ کیا میں اپنی خالہ زاد بہن کا محرم ہوں یا اسے مجھ سے پردہ کرنا ہے؟

جواب

خالہ زاد بہن اور بیوی کی بہن  (سالی)، دونوں ہی نامحرم ہوتی ہیں؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں جو لڑکی آپ کی سالی بھی ہے اور خالہ زاد بہن بھی ہے، وہ آپ کی نامحرم ہے اور اس کے ذمہ آپ سے پردہ کرنا لازم ہے، نیز بلاضرورت بات چیت کرنا، دیکھنا، ملنا بیٹھنا  بھی جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200465

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں