بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنی سالی کے ساتھ ٹیلی فون پر گپ شپ لگانا


سوال

کیا ایک مسلمان شخص کا اپنی سالی کے ساتھ ٹیلی فون پر گپ شپ مارنا بغیر ضروری کام کے جائز   ہے یا ناجائز؟

جواب

سالی بھی دیگر نامحرم عورتوں کی طرح ہے،  اس سے  ضرورت  کے بغیر بات چیت  کرنا اور ٹیلی فون پر  گپ شپ لگانا  جائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

'' فإنا نجيز الكلام مع النساء الأجانب ومحاورتهن عند الحاجة إلى ذلك، ولانجيز لهن رفع أصواتهن ولا تمطيطها ولا تليينها وتقطيعها؛ لما في ذلك من استمالة الرجال إليهن، وتحريك الشهوات منهم، ومن هذا لم يجز أن تؤذن المرأة ''. (3/72)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201198

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں