بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صلاۃ التسبیح میں سجدہ سہو کرتے ہوئے تسبیح کے اعادہ کی ضرورت نہیں


سوال

 زید نے نماز  صلاۃ  التسبیح پڑھنے  اور  اس میں واجب چھوٹنے  پر سجدہ سہو کیا، تو سہو کے سجدوں میں تسبیح دوبارہ پڑھے گا یا نہیں ؟

جواب

واضح  رہے  کہ  صلاة  التسبیح  کی چاروں رکعات میں تسبیح کی کل تعداد   300  کا عدد مکمل کرنا مقصودہوتا ہے، جس کے دو طریقے  احادیث میں منقول ہیں،  جس  کی تفصیل  درج ذیل فتاوی میں درج  ہے:

صلاۃ التسبیح  کا تعارف، اہمیت، فضائل اور طریقہ

صلوۃ التسبیح

پس مسئولہ صورت  میں  اگر تسبیح کی تعداد 300 ہوچکی ہو تو ایسی صورت میں سجدہ سہو میں اور دونوں سجدوں کے درمیان تسبیح پڑھنے کی ضرورت نہ ہوگی، البتہ اگر 300  کی تعداد  مکمل نہ ہوئی ہو تو اس صورت میں سلام سے قبل بقیہ تعداد کو مکمل کرلیا جائے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں