بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سلامی میں شادی کے وقت ملنے والی موٹر سائکل کا حکم


سوال

مجھے شادی پر سلامی میں موٹر سائیکل ملی، میرے سالے نے اس کی چابی دے کر مجھے یہ کہا کہ یہ آپ کی ساس کی طرف سے گفٹ ہے، اب وہ کس کی ملکیت میں آئے گی اور اس پر کس کا حق ہوگا؟ 

جواب

صورت ِ مسئولہ میں سائل کو شادی کے موقع پر ملنے والی موٹر سائیکل یہ اس کی ساس کی طرف سے ہبہ  (گفٹ) ہے، اور  سائل کے وصول کر لینے کے بعد وہ موٹر سائیکل اب سائل کی ملکیت ہو گئی ہے،اور   سائل اس کا مالک ہے۔

الدر المختار میں ہے:

"(وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل."

(كتاب الهبة، ج:5، ص:690، ط:ايچ ايم سعيد)

بدائع الصنائع میں ہے:

"أما أصل الحكم فهو ثبوت الملك للموهوب له في الموهوب من غير عوض لأن الهبة تمليك العين من غير عوض فكان حكمها ملك الموهوب من غير عوض."

(كتاب الهبة، فصل في حكم الهبة،ج:6، ص:127، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144402100551

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں