بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

السلام علیکم کی جگہ Aoa, ماشاء اللہ کی جگہ Ma, ان شاء اللہ کی جگہ Ia، استعمال کرنے کا حکم


سوال

آج کل لوگوں کو مختصر الفاظ استعمال کرنے کی عادت ہے جیسے السلام علیکم کی جگہ AoA لکھ دینا، ماشاء اللہ کی جگہ MA اور ان شاءاللہ  کی جگہ IA لکھ دینا۔

کیا اس طرح مختصر لفظ لکھنے سے ثواب ملے گا یا نہیں؟

جواب

"السلام علیکم ،ماشاء اللہ ،ان شاء اللہ کے الفاظ احادیثِ  مبارکہ سے ثابت ہیں ،اور یہ اپنے مواقع میں استعمال ہوتے ہیں،As,Aoa,Ia جیسے الفاظ مذکورہ جملوں کی علامت تو بن سکتے ہیں ،تاہم ان جملوں کے قائم مقام یا بعینہ وہ جملے نہیں بن سکتے ،اس طرح لکھنے یا کہنے سے  سلام کی سنت اور فضیلت حاصل نہیں ہوگی،اور سلام کا جو مقصود ہے کہ دوسرے مسلمان سے ملاقات کرتے وقت اس کو سلامتی کی دعادینااور اس سے خیر کا ارادہ رکھنا یہ مقصد  اِن رومن الفاظ سے ادا  نہیں ہوگا۔

عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری میں ہے:

"وإفشاء السلام، لأن ‌المقصود ‌من ‌السلام ما يجري بين المسلمين عند الملاقاة مما يدل على الدعاء لأخيه المسلم، وإرادة الخير له."

(كتاب الأشربة، ج: 21، ص: 203، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144406102163

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں