بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سالار نام رکھنے کا حکم


سوال

"سالار " نام کا مطلب بتا دیں، اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

"سالار" کا معنی و مطلب "سردار،سلطان، افسراور راہ نما" کے آتے ہیں،مذکورہ معنی کے لحاظ سے " سالار" نام رکھنا اگرچہ جائز تو ہے، لیکن چوں کہ اس نام میں ایک گونہ بڑائی اور تعلیّ پائی جاتی ہے ؛ اس لیے یہ نام نہ رکھنا مناسب معلوم ہوتا ہے، اور بہتر یہ ہے  کہ  بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھے جائیں، اس سلسلہ میں ویب سائٹ پر موجود اسلامی ناموں سے استفاد کیا جاسکتا ہے، لنک منسلک ہے۔

اسلامی نام

"اردو لغت" میں ہے:

"سالار: کسی جماعت یا گروہ کا سربراہ ، سردار ، افسر اعلیٰ."

(بحث: حرفِ س،ج:11، ص:337، ط:اردو لغت بورڈ(ترقی اردو بورڈ)کراچی)

فیروزاللغات میں ہے:

"سالار: (سا-لار)(ف-ا-مذ) سردار، افسر، رہنما،جنرل - جمع سالاران۔"

(بحث:س-ا،ص:766،ط:فیروزسنز)

فتاوی شامی میں ہے:

"ولا يسميه ‌حكيما، ولا أبا الحكم ولا أبا عيسى ولا عبد فلان ولا يسميه بما فيه تزكية نحو الرشيد والأمين فصول العلامي. أي لأن الحكم من أسمائه تعالى فلا يليق إضافة الأب إليه أو إلى عيسى.

أقول:... ومن قوله ولا بما فيه تزكية المنع عن نحو محيي الدين وشمس الدين مع ما فيه من الكذب وألف بعض المالكية في المنع منه مؤلفا وصرح به القرطبي في شرح الأسماء الحسنى وأنشد بعضهم فقال:

أرى الدين يستحيي من الله أن يرى … وهذا له فخر وذاك نصير

فقد كثرت في الدين ألقاب عصبة … هم في مراعي المنكرات حمير

وإني أجل الدين عن عزه بهم … وأعلم أن الذنب فيه كبير

ونقل عن الإمام النووي أنه كان يكره من يلقبه بمحيي الدين، ويقول لا أجعل من دعاني به في حل ومال إلى ذلك العارف بالله تعالى الشيخ سنان في كتابه تبيين المحارم، وأقام الطامة الكبرى على المتسمين بمثل ذلك، وأنه من التزكية المنهي عنها في القرآن."

(كتاب الحظر والإباحة، ج:6، ص:418، ط:سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501100046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں