بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سکرات کے وقت کی دعا


سوال

سکرات کی پہچان اور سکرات کے وقت کون سا عمل کرنا چاہیے؟

جواب

سکرات کی پہچان مختلف طریقوں سے ہوجاتی ہے جس میں سانس کا اکھڑنا یا ہاتھ پاؤں کا شل ہوجانا وغیرہ ہیں، اس کی زیادہ وضاحت کسی ماہر طبیب سے لی جاسکتی ہے۔

سکرات کے وقت سورہ یٰس کی تلاوت کا اہتمام اور اس دعا کا اہتمام کرنا چاہیے کہ اس سے موت کی سختی میں کمی ہوجاتی ہے، اور زندگی میں انسان کو یہ دعا مانگنے کا اہتمام کرنا چاہیے:

"اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى غَمَرَاتِ الْمَوْتِ".

ترجمہ: اے اللہ موت کی سختیوں پر میری مدد فرمائیے۔

سنن ترمذی میں ہے:

" عن عائشة أنها قالت: رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم -وهو بالموت، وعنده قدح فيه ماء، وهو يدخل يده في القدح، ثم يمسح وجهه بالماء، ثم- يقول: اللهم أعني على غمرات الموت أو سكرات الموت".

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201251

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں