بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سجنا نام رکھنا


سوال

لڑکی کا  سجنا نام رکھنا کیسا ہے اور  اس کاکیا معنی ہے؟

جواب

"سجنا  "کے کئی  معانی آتے ہیں، یہ بطورِ مصدر بھی استعمال ہوتا ہے، اس صورت میں اس کے درج ذیل معانی آتے ہیں:

  1.  زیب دینا ، پھبنا ، موزوں ہونا .
  2.  بننا سنورنا ، آراستہ ہونا .
  3.  ترتیب اور ڈھنگ سے لگنا، موزوں ہونا ، مرتب ہونا .
  4.  آراستہ کرنا ، خوبصورت بنانا ، سجانا .
  5.  زیبِ تن یا زیبِ سر کرنا ، ہتھیار وغیرہ لگانا .
  6.  خوان ، دسترخوان یا میز پر کھانے چُننا .
  7. سُوجھنا ، سوجنا

اسی طرح "سجنا" بطورِ وصف بھی استعمال ہوتاہے، اس صورت میں اس کا معنی ہے: ساجن، پریتم، یعنی   جس سے بہت زیادہ محبت ہو ، چہیتا ، محبوب ، شوہر۔

"سجنا" کی طرح "سجناں" کا لفظ بھی مستعمل ہے، جس کا معنیٰ ہے:  عقلمند یا دانا آدمی ، عالم، و دیاوان ، ہوشیار ، درویش ۔

بعض معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھ سکتے ہیں، تاہم اس  کے بجائے مسلمانوں میں   معروف  کوئی نام رکھاجائے،صحابیات رضوان اللہ عنہن  اجمعین کے ناموں میں  سے کوئی نام منتخب کیاجائے  ، ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں  کے سیکشن سے بھی نام منتخب کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144503100282

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں