بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدے کے دوران ہتھیلی زمین پر رکھنے کا حکم


سوال

نماز میں ہاتھ کی ہتھیلی زمین میں لگا کررکھنا فرض ہے یا نہیں؟

جواب

نماز میں سجدے کے دوران  ہتھیلی زمین پر رکھنا سنت ہے، جیسا کہ حدیث شریف میں مروی ہے:

"عن البراء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا سجدت، فضع كفيك وارفع مرفقيك»".

(صحیح مسلم، کتاب الصلوۃ،باب الاعتدال في السجود، ووضع الكفين على الأرض ورفع المرفقين عن الجنبي ، رقم الحدیث:234، ج:1، ص:356، ط:داراحیاء التراث العربی)

ترجمہ: براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ص نے فرمایا: ”جب تم سجدے کرو تو اپنی ہتھیلیوں کو زمین پر رکھ دیا کرو اور اپنی کہنیوں کو اوپر اٹھائے رکھو۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"وضع اليدين والركبتين سنة بأن ماهية السجدة حاصلة بوضع الوجه والقدمين على الأرض".

(کتاب الصلوۃ، باب صفۃ الصلوۃ، ج:1، ص:499، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101846

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں