بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدے کی حالت میں انگلیوں کے پیٹ زمین سے لگانے کا حکم


سوال

کیا سجدے کی حالت میں پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگانا فرض  ہے یا واجب ہے؟ کیا پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگائے بغیر سجدہ ادا ہو جاتا ہے؟ باحوالہ جواب دے کر عند اللہ ماجور ہوں!

جواب

واضح  رہے کہ سجدے کی حالت میں پاؤں کی انگلیوں  میں سے کسی ایک  انگلی کے کچھ  حصے  کو زمین پر لگانا فرض ہے،  اس  کے بغیر سجدہ ادا نہیں ہوگا، باقی  سجدہ  کی حالت میں دونو ں پاؤں کو زمین سے لگانا واجب ہے،  عذر کے بغیر ایک بھی پیر کو اٹھائے رکھنامکرو ہ  تحریمی ہے۔البتہ انگلیوں کا پیٹ لگانا زمین پر سجدہ کی حالت میں نہ فرض ہے نہ واجب ہے۔

حلبی کبیر میں ہے:

”ثمّ المراد من وضع القدم وضع أصابعھا، قال الزاھدی: و وضع رؤس القدمین حالة السجود فرض.“

(حلبی الکبیر،ص:285، ط:سھیل اکیڈمی لاھور)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

”و لوسجد و لم یضع قدمیه علی اللأرض لایجوز، و لو وضع إحداهما جاز مع الكراهة إن کا ن بغیر عذر، كذا فی شرح منیة المصلی لابن أمیر الحاج.“

(الفتاوى الهندیة، كتاب الصلوۃ، الباب الأوّل، ج:1، ص:70، ط: ماجدیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509102234

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں