بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدہ تلاوت کھڑے ہوکر کرنا افضل ہے یا بیٹھ کر؟


سوال

اگر بیٹھ کر تلاوت کررہے ہوں ،تو سجدہ تلاوت بیٹھ کر کرنا افضل ہے یا کھڑے ہوکر کرنا افضل ہے؟

جواب

سجدۂ تلاوت کے لیے کھڑے ہوکر تکبیر کہتے ہوئے سجدے میں جانا اور تکبیر کہتے ہوئے سیدھے کھڑا ہوجانامستحب اور افضل  طریقہ ہے،البتہ بیٹھ کرنا بھی جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وهي سجدة ‌بين ‌تكبيرتين) مسنونتين جهرا وبين قيامين مستحبين (بلا رفع يد وتشهد وسلام، وفيها تسبيح السجود) في الاصح".

(کتاب الصلوۃ،باب سجود التلاوۃ،ج:2،ص:106،ط:سعید)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144504100923

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں