بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدہ تلاوت کا طریقہ کار


سوال

سجدہ تلاوت قرآن کا طریقہ کار کیا ہے؟

جواب

سجدہ تلاوت کا طریقہ کار یہ ہے کہ ہاتھ اٹھائے بغیر ’’اللہ اکبر‘‘  کہہ کر سجدہ کرے، اور سجدے میں کم از کم تین مرتبہ ’’سبحان ربی الاعلی‘‘  کہے اور پھر ’’اللہ اکبر‘‘  کہہ کر سجدہ سے اٹھ جائے، سجدہ تلاوت میں تشہد اور سلام نہیں ہے۔

بہتر یہ ہے کہ کھڑے ہوکر اللہ اکبر کہتاہوا سجدے میں جائے اور سجدے کے بعد اٹھ جائے، تاہم اگر بیٹھے بیٹھے اللہ اکبر کہہ کر سجدہ کرلے اور پھر بیٹھ کر تلاوت یا کوئی کام جاری رکھے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

الفتاوى الهندية - (1 / 135):
"فإذا أراد السجود كبر ولا يرفع يديه وسجد ثم كبر ورفع رأسه ولا تشهد عليه ولا سلام، كذا في الهداية، ويقول في سجوده: سبحان ربي الأعلى ثلاثًا ولاينقص عن الثلاث كما في المكتوبة، كذا في الخلاصة، وهو الصحيح، هكذا في فتاوى قاضي خان". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144108200771

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں