سجدہ سہو کیوں واجب ہے اس کی وجہ کیا ہے؟
سجدہ سہو واجب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ نماز کے واجبات میں سے کوئی واجب بھولے سے رہ جانے یا سہواًواجب کےتکراریاتاخیرہوجانے یا واجب کےمقدم یا مؤخر ہونے کی وجہ سے نماز میں جو نقص و کمی آتی ہے اس نقص کے کفارے اورتلافی کے طور پر اور اعادے کی مشقت سے بچانے کے لیے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وفي الولوالجية: الأصل في هذا أن المتروك ثلاثة أنواع: فرض وسنة وواجب، ففي الأول أمكنه التدارك بالقضاء يقضي وإلا فسدت صلاته، وفي الثاني لاتفسد؛ لأن قيامها بأركانها وقد وجدت، ولايجبر بسجدتي السهو، وفي الثالث: إن ترك ساهيًا يجبر بسجدتي السهو وإن ترك عامدًا لا، كذا التتارخانية. وظاهر كلام الجم الغفير أنه لايجب السجود في العمد، وإنما تجب الإعادة جبرًا لنقصانه، كذا في البحر الرائق."
(كتاب الصلاة،الباب الثاني عشر في سجود السهو،126/1، ط: رشیدیة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144504100643
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن