بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدہ سہو کیے بغیر دو سلام پھیر لینا


سوال

نماز پڑھتے ہوئے سجدہ سہو ادا کرنا پڑ گیا، لیکن دو سلام  کرنےکے بعد فورا یاد آیا۔ کیا اس وقت سجده سہو ادا کریں یا اس نماز کو دوبارہ لوٹائیں؟

جواب

اگر نماز میں سجدہ سہو واجب ہوجائے   اور نمازی سجدہ کرنا بھول جائے اور سلام پھیر لے تو  اگر اس نے سلام کے بعد کسی سے بات نہیں کی اور سینہ قبلہ سے نہیں پھیرا (یا کوئی اور منافی نماز کام  نہیں کیا)تو یاد آتے ہی دو سجدہ کرے پھر بیٹھ کر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دے تو اس کی نماز ہوجائے گی۔ اور اگر اس نے کسی سے بات چیت کرلی یا قبلہ سے سینہ پھیر دیا (یا کوئی اور منافی نمازکام کر لیا) تو  اب یہ نماز نقصان کے ساتھ ادا ہوئی ہے، اس کا وقت کے اندر اندر اعادہ کرنا واجب ہے، اور وقت کے بعد اعادہ کرنے کی تاکید کم ہے، البتہ اعادہ کرلینا بہتر ہے۔

الدر المختار میں ہے:

"(ويسجد للسهو ولو مع سلامه) ناويا (للقطع) ؛ لأن نية تغيير المشروع لغو، (ما لم يتحول عن القبلة أو يتكلم) لبطلان التحريمة، ولو نسي السهو أو سجدة صلبية أو تلاوية يلزمه ذلك ما دام في المسجد، (سلم مصلي الظهر) مثلًا (على) رأس (الركعتين توهمًّا) إتمامها (أتمها) أربعا (وسجد للسهو) ؛ لأن السلام ساهيا لا يبطل؛ لأنه دعاء من وجه".

(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الصلاة، باب سجود السهو، 2/ 91، ط. سعيد)

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:

"حاصل المسألة: أنه إذا سلم ساهيا على الركعتين مثلا وهو في مكانه ولم يصرف وجهه عن القبلة ولم يأت بمناف عاد إلى الصلاة من غير تحريمة وبنى على ما مضى وأتم ما عليه ... وأما إذا انصرف وجهه عن القبلة فإن كان في المسجد ولم يأت بمناف فكذلك لأن المسجد كله في حكم مكان واحد لأنه مكان الصلاة وإن كان قد خرج من المسجد ثم تذكر لايعود وفسدت صلاته".

(حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح: كتاب الصلاة، باب سجود السهو، 1 / 473، ط. دار الكتب العلمية بيروت)

الدر المختار میں ہے:

"كل صلاة أديت مع كراهة التحريم تعاد أي وجوبا في الوقت، وأما بعده فندبا".

(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت، 2/ 64، ط. سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501100191

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں