بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوبارہ اسی آیت سجدہ سے قراءت شروع کرنا


سوال

نماز تراویح میں سجدہ تلاوت کے بعد اگر آیت بھول جائے تو دوبارہ اسی سجدے والی آیت سے شروع کرنا ٹھیک ہے؟

جواب

 تراویح کی نماز میں آیت سجدہ تلاوت کرکے   سجدہ کرلینے کے بعد  ، پھرکھڑے ہوکر اگلی آیت کے بجائے وہی آیت سجدہ دوبارہ پڑھ لی جائے   تو پہلا سجدہ کافی ہے، دوبارہ سجدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، نہ امام پر اور نہ ہی مقتدیوں پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا، اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 135):

"ولو تلاها في ركعة فسجدها ثم أعادها في تلك الركعة لاتجب ثانيًا، كذا في محيط السرخسي".

فقط والله  اعلم


فتوی نمبر : 144209200672

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں