بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سیلاب کے ٹل جانے کے لئے سورہ یاسین پڑھنے کے میسج کی حقیقت


سوال

ابھی ایک میسج آرہا ہے کہ کل سب عشاءکے بعد  سورہ یاسین پڑھیں؛ تاکہ یہ جو سیلاب کا عذاب ہے یہاں  سے ٹل جا ئے اور تمام  مفتیوں اور علماء کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ یہ بات صحیح ہے۔

جواب

ہمیں اس میسج کا علم نہیں، البتہ سورہ یاسین کے فضائل وبرکات اپنی جگہ  ثابت ہے، اس  سے انکار نہیں، اگر کوئی اس مصیبت سے چھٹکارے کے لئے  انفرادی یا اجتماعی پڑھنا چاہے تو پڑھنا جائز ہے۔ البتہ یہ مصائب اورآفات انسانوں کے اعمال کے نتیجے میں آتے ہیں، اس لئے توبہ واستغفار کریں،اور گناہوں سے پرہیز کریں۔

"(ظَهَرَ الْفَسادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ) كالجدب والموتان وكثرة الحرق والغرق والقتال والجدال ومحق البركات والظلم وكثرة المضار والأمراض والضلال والرياح المفسدة فى البحار ومصادمة الدواب فى البحار....(بِما كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ )أي: بشوم معاصيهم أو بكسبهم إياه، يعني:  وقع القحط والجدب بمكة بشوم معاصى أهلها حتى أكلوا العظام والجيف( لِيُذِيقَهُمْ)...( بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا ) أي: بعض جزائه ؛فان تمام الجزاء فى الاخرة،  واللام للعلة أو العاقبة( لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ) أي: لكى يرجعوا من أعمالهم الخبيثة".

(التفسير المظهري: تفسير سورة الروم (7/ 237، 238)، ط. مكتبة الرشدية - الباكستان، الطبعة: 1412 هـ)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144402100248

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں