اگر سحری کے بعد انسان سو جائےاور شیطان بندے کا غسل توڑ دے(احتلام ہوجائے) تو اس سے تو روزہ خراب نہیں ہوتا؟
سحری کے بعداگر روزہ دار کو سونے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ روزہ صحیح ہے، البتہ جتنا جلدی ہوسکے غسل کرلے ، بلاوجہ غسل میں تاخیر نہ کرے ،تاکہ روزے کا زیادہ سے زیادہ وقت پاکی میں گزرے۔
البحرالرائق ميں هے:
''(قوله: أو احتلم أو أنزل بنظر) أي لا يفطر لحديث السنن لا يفطر من قاء، ولا من احتلم، ولا من احتجم."
(البحر الرائق ،كتاب الصوم ، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده 2/ 293 ط: دار الكتاب الإسلامي)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144309100035
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن