بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سحری کے بغیر قضا روزہ رکھنا


سوال

کیا نہار منہ روزہ رکھ سکتے ہیں ؟ اور شوہر منع کرے کہ یہ قضا روزہ ہے بعد میں  رکھ لو اہتمام کے ساتھ،  نہ کہ نہار منہ؟

جواب

روزہ رکھنے کے لیے سحری کرنا سنت (مستحب) ہے، فرض یا واجب نہیں ہے، لہذا اگر کوئی شخص روزہ کی قضا کرنا چاہتا ہو  اور رات سے روزہ رکھنے کی نیت ہو اور سحری کھانے کے لیے آنکھ نہیں کھلی یا آنکھ کھلی، لیکن کھانے کے لیے کچھ دست یاب نہ ہوا تو سحری کے بغیر ہی صبح صادق سے پہلے قضا روزہ  کی نیت کرکے روزہ  رکھنا جائز ہے، البتہ احادیث میں سحری کھانے کی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں؛ اس لیے سحری کر لینا  چاہیے۔ البتہ اگر رات سے (صبح صادق سے پہلے)  قضا روزے کی نیت نہ ہو، اور فجر کا وقت ہوجانے کے بعد  آنکھ کھلے، اس کے بعد قضا روزے کی نیت معتبر نہیں ہے۔

سنن ابن ماجه ت الأرنؤوط (2/ 592):
"عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "تسحروا فإن في السحور بركة". فقط و الله أعلم 


فتوی نمبر : 144107201251

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں