بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

صاحب نصاب نے قربانی کا جانور خریدا اور جانور گم ہوگیا تو کیا حکم ہے؟


سوال

اگر کوئی صاحب نصاب نہ ہو اور انہوں نے قربانی کا جانور لے لیا اور عید سے پہلے ان سے گم ہو گیا تو کیا ان پر دوبارہ قربانی لینا ضروری ہے یا نہیں ؟ اور اگر صاحب نصاب ہو تو کیا کرنا چاہیے ؟

جواب

اگر صاحبِ نصاب آدمی نے قربانی کے لیے جانور خریدا تھا اور جانور قربانی سے پہلے گم ہوگیاا تو اس صورت میں اس شخص پر دوسری قربانی کرنا واجب ہے، اگر قربانی کرنے سے پہلے گم شدہ جانور بھی مل گیا تو اس صورت میں  دونوں جانورں میں کسی ایک کی قربانی کرنا واجب ہوگی،دونوں کی نہیں ،البتہ دونوں جانوروں کی قربانی کردینا مستحب ہے،لیکن  اگرجانور خرید نے والا شخص غریب تھا  تو اس پر دوسری قربانی واجب نہیں تھی،اور اگر اس نے دوسرا جانور خرید لیااورقربانی سے قبل پہلا جانور بھی مل گیا تو  اس پر دونوں جانوروں کی قربانی واجب ہوگی۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"ولو ضلت أو سرقت فشرى أخرى فظهرت فعلى الغني إحداهما وعلى الفقير كلاهما شمني."

(کتاب الاضحیۃ،ج6،ص326،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101276

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں