کس صحابی نے سورۃ فاتحہ کو دو سال میں سیکھا؟
صورتِ مسئولہ میں کسی صحابی کا سورہ فاتحہ کو دو سال کی مدت میں سیکھنے کا کوئی حوالہ، جزئیہ ہمیں نہیں ملا، البتہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا سورہ بقرہ بارہ سال میں سیکھنا اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا آٹھ سال میں سیکھنے کا ذکر احادیث کی کتابوں میں موجود ہے، نیز سیکھنے سے مراد اس کے معنی ومفہوم کا اچھی طرح سمجھنا اور اس پر عمل کرنا مراد ہے۔
شعب الایمان میں ہے:
"حدثنا إسحاق بن عيسى قال: سمعت مالكا يوم عاب العجلة في الأمور، ثم قال: " قرأ ابن عمر البقرة في ثمان سنين."
(تعظيم القرآن، فصل في تعلم القرآن، ج:3، ص:345، ط:مكتبة الرشد)
وفیہ ایضاً:
"عن ابن عمر قال: " تعلم عمر بن الخطاب رضي الله عنه البقرة في اثنتي عشرة سنة، فلما ختمها نحر جزورا."
(تعظيم القرآن، فصل في تعلم القرآن، ج:3، ص:346، ط:مكتبة الرشد)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144605101338
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن