بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کے نام رکھنے کے لیے صحابہ کرام کے چند مصغَّر نام


سوال

میرے تین بیٹے ہیں الحمدللہ!  دو کا نام سدیس اور انیس ہے، تیسرے بیٹے کے لیے  اسی طرح کا نام تجویز کردیں، لیکن اویس نہ ہو۔

جواب

نام رکھنے کے سلسلہ میں حکم یہ ہے کہ انبیاءِ  کرام علیہم الصلاۃ و السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین یا نیک لوگوں کے ناموں پر نام رکھا جائے، یا کم از کم ایسا نام رکھا جائے جس کا معنیٰ شرعاً مناسب اور اچھا ہو۔  ناموں کے حوالہ سے جامعہ کی ویب سائٹ پر جنس منتخب کرکے ،  حروف تہجی کے اعتبار سے  اچھے اور بامعنی نام  تلاش کرسکتے ہیں، اس کا لنک درج ذیل ہے:

اسلامی نام

نیز  ذیل میں بھی چند صحابہ کرام کے نام مذکور ہیں، ان میں سے بھی کسی نام کا انتخاب کرسکتے ہیں:

اُنَيف   ،   اُسَيد   ،   حُسَين   ،   خُرَيم   ،   عُمَير   ،

نُعَيم   ،   زُبَير   ،   زُبَيد   ،   زُهَير   ،   سُهَيل   ،

سُلَيم   ،   سُمَير   ،   صُهَيب   ،   طُفَيل   ،   طُلَيق   .

مذکورہ بالا تمام نام مصغر ہیں، یعنی پہلے حرف پر پیش ہے اور دوسرے حرف پر زبر۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201333

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں