بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر میں ظہر کی نماز کا طریقہ


سوال

سفر میں ظہر کی نماز کا مکمل طریقہ؟

جواب

سفر میں ظہر کی نماز چار رکعت کے بجائے دو رکعت پڑھنا لازم ہے، باقی فرض سے پہلے اور بعد کی سنتیں لاز م نہیں بلکہ اگر سفر مشقت والا ہو تو چھوڑ دینا بہتر ہے، اور اگر مشقت والا نہیں تو پڑھ لینا بہتر ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وفرض المسافر في الرباعية ‌ركعتان، كذا في الهداية، والقصر واجب عندنا، كذا في الخلاصة فإن صلى أربعا وقعد في الثانية قدر التشهد أجزأته والأخريان نافلة ويصير مسيئا لتأخير السلام وإن لم يقعد في الثانية قدرها بطلت، كذا في الهداية".

(الفتاوى العالمكيرية، كتاب الصلاة، الباب الخامس عشر في صلاة المسافر، 1/ 139، ط: دار الفكر -  بيروت)

وفيه أيضا: 

"ولا قصر في السنن، كذا في محيط السرخسي، وبعضهم جوزوا للمسافر ترك السنن والمختار أنه لا يأتي بها في حال الخوف ويأتي بها في حال القرار والأمن، هكذا في الوجيز للكردري".

(الفتاوى العالمكيرية، كتاب الصلاة، الباب الخامس عشر في صلاة المسافر، 1/ 139، ط: دار الفكر -  بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101553

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں