بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

صفوں کے کناروں پر نمازیوں کے نکلنے کے لیے راستہ چھوڑنا


سوال

 بعض مساجد  میں یہ دیکھا گیا ہے صف کے دونوں کناروں میں راستہ رکھا جاتا ہے؛ تاکہ جماعت کی نماز ختم ہونے پر اگر کسی مصلی کو جانا ہو تو وہ کنارے سےگزر جائے،  مسبوق کی وجہ سے انتظار نہ کرنا پڑے، اس طرح کناروں میں کچھ راستہ رکھ کر صف بنانا صحیح ہے ؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ ضرورت کی وجہ سے ضرورت کے بقدر صفوں کے کنارے پر راستہ کی جگہ چھوڑنا جائز ہے، تاکہ  اگلی صف والوں کو  باہر آنے میں آسانی ہو، اور نمازی کے آگے سے گزرنے کا گناہ بھی نہ ہو، البته  جن صفوں میں یہ راستہ  چھوڑنے کی ضرورت نہ ہو، وہاں  صفیں مکمل کرنی چاہییں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200077

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں