بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کرسی پر نماز ادا کرنے والے کو صف اول سے منع کرنا


سوال

میں پچھلے 10 سال پہلے سے جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں، میں زمین پر نماز ادا کرتا ہوں،لیکن اب ڈاکٹر مجھے زمین پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ اب میں مسجد کی پہلی صف میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ رہا ہوں، لیکن کچھ منیجنگ ٹرسٹیز مجھے مسجد کی پہلی صف میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کون غلط ہے؟ 

جواب

شرعاً  پہلی صف میں  امام کے قریب  ایسے افراد کو کھڑے ہونے کا حکم ہے جو ضرورت کے وقت امام  کی نیابت کرنے کے اہل ہوں، اور جو لوگ کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھتے ہیں وہ تندرست لوگوں کے امام بننے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے ایسے معذور افراد کے لیے پہلی صف کے اطراف میں کرسی رکھ کر نماز ادا کرنے  میں تو حرج نہیں ہے، البتہ  اگر  درمیان ِصف غیر معذور نمازیوں سے پُر نہ ہونے کی وجہ  خالی ہو تو اور کرسی درمیان میں لگانی پڑے تب بھی کوئی کراہت کی بات نہیں ہوگی، البتہ پہلی صف کے درمیان میں خاص کرکے امام کے پیچھے کرسی لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ مسجد انتظامیہ کا ایسے کسی فرد کو مطلقًا صف اول سے منع کرنا درست عمل نہیں ہے۔

لہذاصورتِ مسئولہ میں  مذکورہ شرعی عذر کی وجہ سے  سائل کے لیے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں  مناسب  یہی  ہے کہ پہلی صف کے درمیان میں کرسی رکھنے کے بجائے صف کے کنارے میں کرسی لگاکر نماز ادا کرے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"قال في المعراج: الأفضل أن يقف في الصف الآخر ‌إذا ‌خاف ‌إيذاء أحد. قال - عليه الصلاة والسلام - «من ترك الصف الأول مخافة أن يؤذي مسلما أضعف له أجر الصف الأول» وبه أخذ أبو حنيفة ومحمد."

(569/1، کتاب الصلوٰۃ، باب الامامۃ،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100761

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں