بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سفری ضرورت کے تحت تصویر کھینچوانا


سوال

کسی کی نانی کو انڈیا جانا ہے،وہاں بہنوں کے بچے ہیں،  تو ان کے ساتھ جانے والی ان کی بیٹی ہیں؛ کیوں کہ ان کو اکیلے نہیں بھیج سکتے، تو اب جانے کے لیے تصویر کھینچوانی ہے، جو فارم میں پیسٹ ہوگی، اس تصویر کے لیے ضروری ہے کہ گلا اور سر دونوں نظر آئیں تو اس صورت میں ایسی تصویر کھینچوانی صحیح ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ اگر سفرکرنا اور اس کےلیے تصویر کچھوانا بھی ضروری ہو( جس میں گلا اورسر نظر آرہا ہو) توکھینچواسکتے ہیں، اس کا گناہ قانون بنانے والوں پر ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"الضرورات تتقدر بقدرها."

(كتاب الحظر والإباحة، فصل في النظر والمس، ج:٦، ص:٣٧٠،ط:دار الفكر بيروت)

کفایت المفتی میں ایک سوال کے جواب میں ہے:

’’قلم سے یا کسی دوسرے طریقے سے تصویر بنانایابنواناہر گز جائز نہیں لیکن سخت ضرورت یاقانونی مجبوری کے وقت جائز ہوگا۔‘‘

(کتاب الحظر والاباحۃ، ج:9، ص:243، ط:دارالاشاعت کراچی)

اسی میں ایک اور سوال کے جواب میں ہے:

’’اگر سفر ضروری ہوتو تصویرکچھوانابھی مباح ہوگی ورنہ نہیں۔‘‘

(کتاب الحظر والاباحۃ، ج:9، ص:244، ط:دارالاشاعت کراچی)

فقط الله أعلم


فتوی نمبر : 144501100284

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں